11وارداتیں ، 7شہریوں سے 24لاکھ لوٹ لئے گئے

ڈاکو ئوں نے جنوبی چھا ئونی ،سمن آباد ،گرین ٹا ئون و دیگر علاقوں میں راہگیروں کو لوٹا
راوی روڈ سے گاڑی ،غازی آباد ، ریس کورس ،مصطفی ٹا ئون سیموٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،قیمتی موبائل فونز، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکو ئوں نے جنوبی چھا ئونی میں توقیر سے 5لاکھ 35 ہزار روپے اور موبا ئل فون،ہربنس پورہ میں اجمل سے 5لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں فاخر سے 4لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں محمود سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹا ئون میں فیاض سے 4لاکھ 45ہزار روپے اورموبائل فون ، شیرا کوٹ کے علاقے میں قادر سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون گجر پورہ میں فہیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے راوی روڈ سے امجد کی گاڑی جبکہ غازی آباد سے اشر ف، ریس کورس سے عامراور مصطفی ٹا ئون سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔