شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں 7شہریوں کو لوٹ لیا گیا

 عابد 2لاکھ 55ہزار ، بابر سوا2لاکھ، انور 2 لاکھ نقدی سے محروم
 ہربنس پورہ اور دیگر علاقوں سے3 گاڑیاں،3 موٹرسائیکلیں چوری 
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں عابد سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، ،قا ئداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بابر سے2لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون ،چوہنگ میں ناصر سے 2لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں انور سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون،مصطفی آبادمیں اکرم سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون ، کاہنہ میں وسیم اور وحدت کالونی میں سلیم سے1، 1 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے۔دوسری طرف ہربنس پورہ،کوٹ لکھپت اور سبزہ زار سے3 گاڑیاں جبکہ شفیق آباد ،گارڈن ٹاؤن اور لیاقت آباد سے3 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔