11وارداتیں ، ڈاکوئوں نے 8شہریوں کو لوٹ لیا

 نوید 2لاکھ 70 ہزار ، لیاقت اڑھائی لاکھ اور مزمل 2لاکھ نقدی سے محروم
سندر سے ارباز ، لاری اڈا دانش ، جوہرٹائون سے کاشف کی موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتوں کید وران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے گڑھی شاہو میں نوید سے 2لاکھ 70 ہزار روپے اور موبا ئل فون، ریس کورس میں لیاقت سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں ناصر سے 2لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں سلیم سے 2لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں مزمل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں اسلم سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں عارف سے دس ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ستو کتلہ میں نعیم سے 7 ہزاررو پے اورایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے سندر سے ارباز ، لاری اڈا سے دانش اور جوہرٹائون سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔