علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار، گرمی اور حبس میں نمایاں کمی

علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار، گرمی اور حبس میں نمایاں کمی

علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسم میں ممکنہ تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔