اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم کا طریقہ کار جاری کردیا،سالانہ 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والی ایک دکان کے مالکان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس لینے کی تجویزہے،حکومت کو اسکیم کی کامیابی سے سالانہ 50 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے،ایف بی آر کے مطابق اسکیم رضاکارانہ،دکاندار چاہیں تو عام انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کراسکیں گے،کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس نقد جمع کرانا لازمی ہوگا،ایک سے زائد دکانوں کے مالکان اسکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گے،ٹیئر ون ریٹیلرز،جیولرز اور پروفیشنل سروس دینے والے شامل نہیں ہوں گے