ایف بی آر نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا مواد سے حاصل آمدن کا تعین ویوز اور حقیقی طور پر وصول معاوضے کی بنیاد پر کیا جائیگا 
اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن کمانے والے افراد کے لیے ٹیکس کے تعین اور وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا مواد سے حاصل ہونے والی آمدن کا تعین ویوز اور حقیقی طور پر وصول کیے گئے معاوضے کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ آمدن ٹیکس ریٹرن کے مخصوص حصے میں ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ایف بی آر نے سوشل میڈیا آمدن سے متعلق تین نئے نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں، جن میں سوشل میڈیا مواد تیار کرکے معاوضہ وصول کرنے والے افراد، رہائشی افراد اور غیر رہائشی افراد سے متعلق قواعد و ضوابط کی وضاحت کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق ایس آر او 1640 کے تحت معاوضہ وصول کرکے سوشل میڈیا مواد تیار کرنے والے افراد سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے، جبکہ ایس آر او 1641 رہائشی افراد اور ایس آر او 1642 غیر رہائشی افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔نئے طریقہ کار کے تحت یوٹیوب ویڈیوز سمیت سوشل میڈیا مواد سے حاصل ہونے والی آمدن کے تعین کے لیے ویوز کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے