رائٹ سائزنگ کے تحت ختم سامیوں اور اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم

 ضروری  اسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے‘جدید ٹیکنالوجی اور تربیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہترکی جائے:وزیراعظم
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے تحت ختم سامیوں اور اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی کو اپنی باقی ماندہ سفارشات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا غیر ضروری  سامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور تربیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتری کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز،پاک پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کئے گئے۔ سرکاری ادارے بند کرنے سے قومی خزانے کو بچت ہورہی ہے۔