این ٹی سی اور اگنائٹ کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت کی جانب  سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)  ، نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی)  اور اگنائٹ کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، عالمی کنسلٹنگ فرم ایلویریز اینڈ مارسال کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، فرم اداروں کی اصلاحات پر سفارشات اور تجاویز پیش کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے اداروں کی رائٹ سائزنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے پی ایس ای بی، این ٹی سی اور اگنائٹ کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ای بی، این ٹی سی اور اگنائٹ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متوقع ہیں