آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری ملی: عطا ء تارڑ

یہ کامیابی انفرادی نہیں پوری جماعت، کارکنوں اور عوام کے باہمی اعتماد کی فتح ہے:طارق فضل چودطری
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے  آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ  ن کو واضح برتری ملی ہے۔ ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نیبڑھ چڑھ کرانتخابی عمل میں حصہ لیاجو کہ ایک شفاف انتخابی عمل تھا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر پارلیمانی امور  طارق فضل چودھری  نے کہا  نتائج نے مسلم لیگ ن کی خدمت، دیانت اور ترقی پر عوام کے اعتماد کو ثابت کر دیا۔ یہ کامیابی صرف انفرادی نہیں پوری جماعت، کارکنوں اور عوام کے باہمی اعتماد کی فتح ہے۔ عوام نے ن لیگ کے ترقی اور خوشحالی کے وژن کی بھرپور تائید کی ہے۔