مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اکثریت سے حکومت بنائے گی رانا ثناء اللہ

   25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ، مینڈیٹ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں، جو وعدے کئے ان کو پورا کیا جائے گا ،  اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کریگی
دھرنا دینے والے ہمارے بھائی ہیں،  دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصر کے ساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی  ہیں: پریس کانفرنس 
اسلام آباد(آئی این پی )وزیرِ اعظم کے مشیر  برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہاہے  مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی، 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے، وعدے کیے ان کو پورا کیا جائے گا، دھرنا دینے والے ہمارے بھائی ہیں،  دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصر کے ساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور  مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنمائو ں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں سابق وزیراعظم سردار عتیق کو شکست دینے والے نومنتخب رکن ساجد اقبال نے مسلم لیگ  ن کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔ رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ ن لیگ کو مینڈیٹ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں، جو وعدے کیے ان کو پورا کیا جائے گا اور اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کریگی۔  انہوں نے  کہا   آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال اولین ترجیح ہے۔  اس وقت آزاد کشمیر کی 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں، جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد پارٹی کی نشستیں قریبا 33 ہوجائیں گی