گرین لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ

گرین لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ

کراچی میں گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ چھ ماہ میں 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی۔

سندھ حکومت نے مسافروں کی تعداد کو ڈیڑھ لاکھ روزانہ تک بڑھانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس
سینیئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 15واں بورڈ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں:

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ،
سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن،
ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو
اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
 اہم فیصلے:
گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈر شپ کو ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی منظوری۔گرین اور اورنج لائن بس منصوبوں کے پراپرٹی مینجمنٹ کے لیے نان فیئر ریونیو فرم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری۔سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پورٹ فولیو کی توثیق اور منصوبوں کی فوری تکمیل کے احکامات۔
 شرجیل انعام میمن کا بیان:
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا:وفاق سے گرین لائن کی حوالگی کے بعد سندھ حکومت نے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔گرین لائن اور اورنج لائن کو منسلک کرنے سے شہریوں کو روزمرہ سفر میں بڑی سہولت ملی۔حکومت سندھ نان فیئر ریونیو ماڈلز استعمال کر کے ٹرانسپورٹ منصوبوں کو مالی طور پر خود کفیل بنانا چاہتی ہے۔شہریوں کو جدید، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ ماہرین کے مطابق، گرین لائن کی بڑھتی رائیڈر شپ شہری ٹرانسپورٹ میں بہتری اور جدید نظام پر عوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔