راولپنڈی میں بائیکیا رائیڈر کی شہری سے لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی

راولپنڈی میں بائیکیا رائیڈر کی شہری سے لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی

تھانہ بنی کے علاقے میں بائیکیا رائیڈر نے ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق 23 سالہ عارف علی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ مسلم گراؤنڈ سید پور روڈ سے گزر رہا تھا کہ بائیکیا والے نے اس سے لوٹنے کی کوشش کی۔ جب اس نے مزاحمت کی، تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔  پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔