بھارت میں ایمبولینس میں بےہوش خاتون سے اجتماعی زیادتی، ڈرائیور اور ٹیکنیشن گرفتار

بھارت میں ایمبولینس میں بےہوش خاتون سے اجتماعی زیادتی، ڈرائیور اور ٹیکنیشن گرفتار

بھارت کی ریاست بہار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں اسپتال منتقل کی جانے والی بےہوش خاتون امیدوار کو ایمبولینس میں ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بودھ گیا گاؤں میں پیش آیا، جہاں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران دوڑ میں شریک 26 سالہ خاتون امیدوار بےہوش ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

اہم انکشافات:
خاتون کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ بھرتی کے لیے صرف خواتین امیدواروں کو بلایا گیا تھا، لیکن ایمبولینس میں کوئی خاتون عملہ موجود نہیں تھا۔خاتون کو اسپتال لے جانے کے دوران ایمبولینس کے ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد اس کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔
 پولیس کی کارروائی:
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور کیس کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے تحفظ اور اسپتالوں میں ایمبولینس عملے کی نگرانی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے، جبکہ عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔