سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا کی شادی سے متعلق ایک طنزیہ خبر وائرل ہوگئی، جس پر پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا، جو خود انہیں تنقید کی زد میں لے آیا۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس افواہی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا:"امید ہے یہ خبر فیک ہو۔"یاسر کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ کئی صارفین نے ان پر الزام لگایا کہ وہ غیر ضروری اور نامناسب بات کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا:"کبھی اچھی بات بھی کر لیا کرو۔"جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا: "یہ کس قدر غلیظ بات ہے۔"یہ خبر دراصل ایک طنزیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ balance_singhh سے شروع ہوئی تھی، جس نے سلمان خان اور شیرا کی ایک پرانی تصویر کو مزاحیہ انداز میں پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ پوسٹ میں واضح لکھا گیا تھا کہ یہ صرف ایک "میم" ہے اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔تاہم یہ طنزیہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے اسے حقیقت سمجھ کر تبصرے شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور سلمان خان کے مداحوں نے اس خبر کو جھوٹ قرار دے کر اداکار کا دفاع کیا۔