ویب ڈیسک:بلوچستان حکومت نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو فعال بنانے اور بزنس سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اہم فیصلے اور اقدامات
بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بحالی: بورڈ کو فعال بنانے اور اس کے سربراہ کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
فیسلٹی ٹیشن مراکز کا قیام: ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سہولت مراکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی۔
بلوچستان بزنس سمٹ: صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے بزنس سمٹ کے انعقاد کا اعلان۔
مزید انڈسٹریل اسٹیٹس: نجی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے پیش نظر مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی منصوبہ بندی۔
وزیراعلیٰ کی یقین دہانیاں
وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ:
سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔بلوچستان میں گیس، پانی، اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے ذریعے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایسے منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو صوبے کے وسائل اور معیشت کو مضبوط کریں۔سرفراز بگٹی نے زور دیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کار بلاخوف و خطر آئیں اور ان کے لیے مکمل سہولت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔