ایشیا کپ 2025 کے شیڈول پر بھارت میں ہنگامہ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید

ایشیا کپ 2025 کے شیڈول پر بھارت میں ہنگامہ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری ہونے کے بعد بھارت میں سیاسی و کرکٹ حلقوں میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا اور عوام نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے فیصلے پر بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور الزام عائد کیا کہ بورڈ نے قومی جذبات کے بجائے کاروباری مفادات کو ترجیح دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ جب پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع ہیں تو کرکٹ کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاک بھارت میچ پر رضامندی بی سی سی آئی کی "بزدلی اور بے شرمی" ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی "بائیکاٹ ایشیا کپ" کا ٹرینڈ زور پکڑ گیا ہے، جبکہ شائقین بورڈ سے واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

چند روز قبل بھارتی لیجنڈ کرکٹرز نے بھی پاکستان چیمپئنز کے خلاف نمائشی میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، اور اب ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے پر رضامندی بی سی سی آئی کے لیے نئی مشکل بن گئی ہے۔ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا، جہاں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، یو اے ای اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔