آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول اعلان، بھارت کی شرکت پر مشروط فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول اعلان، بھارت کی شرکت پر مشروط فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان میں میچز کی میزبانی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

 ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، اور فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔اگر بھارت پاکستان نہ آیا تو چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ایونٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ یو اے ای میں صرف بھارت کے میچز اور سیمی فائنل منعقد ہوں گے، جبکہ اگر بھارت فائنل تک پہنچا تو وہ بھی یو اے ای میں ہوگا۔ اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، تو پاکستان میں ہی سیمی فائنل اور فائنل کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی کی اس منصوبہ بندی سے عالمی کرکٹ کے شائقین میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، خاص طور پر اس بات کی طرف توجہ مرکوز کی جا رہی ہے کہ بھارت کے ممکنہ نہ آنے کی صورت میں ایونٹ کا انعقاد کس طرح کیا جائے گا۔