لاکھوں سال قبل انسان بچوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے تھے: تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز) اسپین کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے ایک حالیہ تحقیق میں حیران کن انکشاف کیا ہے کہ لاکھوں سال پہلے انسان بچوں کو بھی خوراک کے طور پر استعمال کرتے تھے۔شمالی اسپین کی گران ڈولینا نامی غار میں کھدائی کے دوران 2 سے 4 سال کے بچے کی انسانی گردن کی ہڈی دریافت ہوئی، جس پر واضح طور پر کاٹنے کے نشانات موجود تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہڈی پر موجود زخموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بچے کی گردن تیز دھار آلے سے کاٹی گئی تھی۔حقیقی ٹیم کے مطابق اس بچے کی باقیات قدیم انسانی نسل سے تعلق رکھتی ہیں اور ان پر واضح طور پر ایسے نشانات پائے گئے ہیں جو اسے شکار کے طور پر استعمال کیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔