سردی: پولیس کیلئے 1 لاکھ 33ہزار نئی وردیاں

 نئی اولیو گرین یونیفارم تیار کرلی گئی ،نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9یونٹس کو دی جائیں گی، فوکل پرسنز مقرر
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کی موسم سرما کی نئی اولیو گرین یونیفارم تیار۔لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کو ایک لاکھ 33 ہزار اولیو گرین یونیفارم مل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ایک لاکھ 33ہزار989اولیو گرین نئی وردیاں تیار ہو گئیں۔مرد اہلکاروں کیلئے1لاکھ 26ہزار سیزائد،خواتین اہلکاروں کیلئے ساڑھے7 ہزار سے زائد یونیفارم بنوائی گئیں۔ نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9یونٹس کو دی جائیں گی۔لاہور پولیس کو 31ہزار205،شیخوپورہ کو تین ہزارایک سو پچیس،گوجرانوالہ کو پانچ ہزار سات سو چالیس،راولپنڈی کو آٹھ ہزارچھ سو چالیس سرگودھا کو تین ہزار تین سو آٹھ،فیصل آباد کو سات ہزار آٹھ سو چوبیس،ساہیوال کو ایک ہزار نو سو چہتر ،ملتان کو پانچ ہزار تین سو اکتیس،بہاولپور کو تین ہزار ایک ،ڈی جی خان کو دو ہزار چار سو پینسٹھ وردیاں ملیں گی۔فیلڈ پولیس کے علاوہ یونٹس کے اہلکاروں کو بھی یونیفارم دی جائے گی۔ٹیلی پنجاب کو چھ ہزار ایک سو انچاس،ایم ٹی پنجاب کو بارہ سو ننانوے،سی پی او ایک سو پچاس ،پی سی سہالہ چھ سو سولہ،پی سی ٹی لاہور پانچ سو گیارہ اور پی ٹی ایس راولپنڈی ایک سو انانوے وردیاں دی جائیں گی۔اے آئی جی لوجسٹک نیتمام سربراہان کو یونیفارم وصولی کیلئیفوکل پرسنز مقررکرنیکا مراسلہ جاری کردیا۔