شہریوں سے انگوٹھے لگوا کر رقم بٹورنے والا گروہ گرفتار

 شمس پورہ میں امدادی رقوم کا جھانسہ دے کر نوسر بازی، کار، مشین برآمد
چیچہ وطنی ( خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس نے شمس پورہ میں امدادی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات لینے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ مشرف حسین کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مشینری، کار اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں تین کا تعلق چنیوٹ کے خانہ بدوش خاندان سے ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے، ملزمان نے دیگر صوبوں میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔