پولیس نے زبردستی سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے:سعدیہ کے والد کابیان

 معطل اور گرفتار افراد کو ریلیف دینے کے لئے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے گئے:متاثرہ فیملی
انگوٹھے لگوانے کی ویڈیو وائرل‘ خاتون کے والد کا انگوٹھا درخواست مقدمہ میں تصحیح کیلئے لگوایا گیا:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے معاملے میں مقدمے کے مدعی خاتون کے والد ساجد حسین سے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار زبردستی سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا کر لے گئے۔ ورثا نے مزید کہا  معطل اور گرفتار افراد کو ریلیف دینے کے لیے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے گئے‘متوفیہ کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں متاثرہ خاتون کے والد کو سیاہی شدہ انگوٹھا کے ساتھ دکھایا گیاپولیس کی جانب سے مردہ خانہ میں سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے گئے.درخواست کنندہ کے انگوٹھے لگوانے پر پولیس کا موقف بھی سامنے  ا?گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے  خاتون کے والد کا انگوٹھا درخواست مقدمہ میں تصحیح کیلئے لگوایا گیا،والد کی درخواست مقدمہ میں سیفٹی آفیسر محمد دانیال کا ذکر تھا۔گرفتار کرنے پر پتہ چلا سیفٹی آفیسر کا نام محمد حنزلہ تھا،درخواست مقدمہ کی درستگی کے لیے انگوٹھا لگوا کر درخواست دوبارہ دی گئی۔مردہ خانہ میں انگوٹھا لگاتے وقت متوفیہ کے تمام اہل خانہ موجود تھے۔ وقت کی قلت کے باعث مردہ خانہ میں انگوٹھے لگوا کر کارروائی کی گئی۔