ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹورنے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مختلف محکموں میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم تھانہ نصیر آباد پولیس کو 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن عاطف عطاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تعلیم یافتہ شہریوں کو سرکاری و نجی اداروں میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتا اور بعد ازاں فرار ہو جاتا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔