جعلی ایف آئی اے اہلکار ، سرکاری دفاتر سے رقم بٹورنے والا گرفتار

ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ،سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھا پے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری دفاتر سے رقم بٹورنے والے منظم گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیاترجمان ایف ا?ئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھیملزمان کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹوری گئی رقم اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلئے گئیمنظم گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔