لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ، شدید زخمی

شمشیرکوسینے اور بازو پر، ساتھی صغیر کے سرپر گولی لگی،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور ساتھی پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کارسواروںنے شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کی.فائرنگ کے نتیجے میں سینے اور بازو پر فائر لگنے کے باعث شمشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کے سرپر گولی لگی۔ حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش جاری ہے۔