منڈی بہاؤالدین : 3 افراد قتل، آ ئی جی کا نوٹس

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین کے علاقے اسداللہ پور میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام  وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد گرفتار کر لیں گے۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے مزید بتایا کہ ملزم احسان اللہ نے فائرنگ کر کے اپنے والد، والدہ اور بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں محمد حسین، رسولہ بی بی اور ماریہ شامل ہیں۔