موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے خاتون کو گولی مار دی

 موبائل چھیننے کی کوشش کی،گولی خاتون کے بازو پر لگی ،سروسز ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوزخمی کر دیا پولیس کے مطابق ساجدہ کو گھر کیباہر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا،موٹرسائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش کی،خاتون کی طرف سے مزاحمت پر ملزمان نے گولی چلا دی،گولی خاتون کے بازو پر لگی زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا  ہے کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اورمزید تحقیقات کر رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا