راولپنڈی: کار سوار موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر شہری کو بونٹ پر بٹھاکر گھماتا رہا، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں مری روڈ پر پیش آنے والے  ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا   وائرل ہے جس میں ایک لگژری گاڑی کو موٹر سائیکل سوار کو روندتے ہوئے آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل فوٹیج میں واضح ہے کہ گاڑی کے بونٹ اور فرنٹ اسکرین پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے جبکہ موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے پہیے کے ساتھ پھنسی ہوئی ہے اور سڑک پر گھسٹتی جا رہی ہے۔  موٹر سائیکل کے سڑک سے مسلسل ٹکرانے کے باعث آگ کی چنگاریاں بھی نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔   ویڈیو میں گاڑی کا اگلا اور پچھلا حصہ بھی کسی حادثے کے باعث متاثر نظر آتا ہے