درجنوں ڈاکوئوں نے درابن کے مقام پربسوں کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں، کوچ مالکان
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کوچ مالکان کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رکنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔ کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50سے زائد مسلح ڈاکوئوں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔