کراچی: گوجرانوالہ کے جوڑے کے قتل کی تحقیقات، مقتولہ کا بھائی حراست میں

کراچی: گوجرانوالہ کے جوڑے کے قتل کی تحقیقات، مقتولہ کا بھائی حراست میں

کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

 گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے تاہم اس نے کراچی کا سفر نہیں کیا، جب کہ مقتول ساجد کے اہلخانہ سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ کی عدم رابطہ پر بھی تحقیقات جاری ہیں اور کراچی پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔