خیرپور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کے کیس میں مقتولہ کی والدہ شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔
مقتولہ کی والدہ نے عدالت میں تصفیے کا تحریری بیان جمع کروا دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔ فورتھ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس پیر اسد شاہ کی حویلی میں ملازمہ فاطمہ کی موت واقع ہوئی تھی، جس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوا تھا۔ اس کیس میں ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز جیل میں قید ہیں۔