روئی کی قیمتوں میں کمی، فی من نرخ 16 ہزار 500 روپے تک گر گئے

روئی کی قیمتوں میں کمی، فی من نرخ 16 ہزار 500 روپے تک گر گئے

ویب ڈیسک: ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے اہم خام مال روئی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی من روئی 500 روپے کمی کے بعد 16 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی۔

سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم، ایس آر او کا اجراء نہ ہونے پر مندی
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق، اگرچہ درآمدی روئی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے، مگر اس حوالے سے تاحال متعلقہ ایس آر او جاری نہیں ہوسکا، جس کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں کمی
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، جس سے روئی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا ہے۔

جننگ فیکٹریاں غیر فعال
احسان الحق کے مطابق، کپاس کی رسد میں کمی کے سبب کئی جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو رہی ہیں، جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔