پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

روئی کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 700 روپے فی من کم ہو گئیں

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ روئی کی قیمتیں کمی کے بعد اب 15,250 سے 15,500 روپے فی من تک گر گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈیوں میں روئی کے سودوں میں مندی کا رجحان ہے، جس کے سبب قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔احسان الحق کے مطابق، ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں کمی اور عالمی منڈیوں میں مندی کی وجہ سے بھی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حریف ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پاور ٹیرف اور مارک اپ کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسی طرح، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں روئی کا معیار بھی متاثر ہوا ہے، جس کا اثر قیمتوں پر پڑھ رہا ہے۔