ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
آج فی تولہ سونا مزید 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق خالص 24 قیراط سونا 4 لاکھ 55 ہزار 500 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح 22 قیراط سونا 4 لاکھ 17 ہزار 541 روپے اور 21 قیراط سونا 3 لاکھ 98 ہزار 562 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔ادھر چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 7 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔