واشنگٹن (آئی این پی )امریکی حکام نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس بزنس کو بتایا کہ آج امریکا سے گوانتانامو بے کے لیے غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر پہلی پرواز روانہ ہو چکی ہے۔ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ پرواز میں تقریبا ایک درجن سے زائد مہاجرین موجود ہیں۔