ڈولفن سکواڈ کا پیشہ ور شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا پیشہ ور شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مصری شاہ دیسی ساختہ شراب کو مختلف برانڈز کی بوتلوں میں تبدیل کرکے سپلائی کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے چمڑا منڈی کے قریب مشکوک شخص کو چیک کیاملزم کے قبضہ سے 15 لٹر دیسی شراب کا گیلن،75 خالی بوتلیں برآمد کی گئی ملزم دیسی شراب کو مختلف برانڈز کی بوتلوں میں فِل کرکے فروخت کرتا تھاملزم آن کال شراب سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہے ملزم اظہر منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ مصری شاہ کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں سخت کارروائی ہوگئی