لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دورکا آغاز، قانون سازی اب ٹچ اسکرینز پر ہوگی۔پنجاب اسمبلی کیہررکن کی نشست پر ٹیبلٹ لگانیکامنصوبہ تیارکرلیا گیا ہے،پارلیمنٹیرینزکیلئے ٹیب خریدنے کافیصلہ،7کروڑسے زائد رقم مختص کی گئی ہے،اراکین اب اسمبلی بزنس ٹیبلٹ پرپڑھیں اور پیش کریں گے۔ اسمبلی کا ایجنڈا ڈیجیٹل اسکرین پرپیش کیاجائیگا،اسمبلی کاایجنڈا ڈیجیٹل اسکرین پرپیش کیاجائے گا۔ کاغذی ایجنڈاختم ہونے سییومیہ لاکھوں کی بچت ممکن ہوگی،ریسورس سینٹر سے ارکان اسمبلی اورعوام ڈیجیٹل معاونت حاصل کرسکیں گے۔