پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دورکا آغاز، قانون سازی ٹچ سکرینز پر ہوگی

اراکین اسمبلی بزنس ٹیبلٹ پر پیش کریں گے، ٹیبلٹ خریدنے کے لئے 7 کروڑ مختص 
 ایجنڈا ڈیجیٹل سکرین پرپیش ہو گا ،کاغذی ایجنڈاختم ہونے سے یومیہ لاکھوں کی بچت ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دورکا آغاز ہو گیا ، قانون سازی اب ٹچ سکرینز پر ہوگی۔پنجاب اسمبلی کے رکن کی نشست پر ٹیبلٹ لگانیکامنصوبہ تیارکرلیا گیا ،پارلیمنٹیرینزکیلئے ٹیبلٹ خریدنے کافیصلہ کر لیا گیا ،7کروڑسے زائد رقم مختص کی گئی ہے،اراکین اب اسمبلی بزنس ٹیبلٹ پرپڑھیں اور پیش کریں گے۔ اسمبلی کا ایجنڈا ڈیجیٹل سکرین پرپیش کیاجائیگا۔ کاغذی ایجنڈاختم ہونے سے یومیہ لاکھوں کی بچت ممکن ہوگی،ریسورس سینٹر سے ارکان اسمبلی اورعوام ڈیجیٹل معاونت حاصل کرسکیں گے۔