محفوظ ڈیجیٹل ماحول بنیادی حق، موثر قانون سازی ضروری ہے، سارہ احمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق ہے، موثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان یمں سارہ احمد کا کہنا ہے کہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت، پی ٹی اے سے موثر ریگولیٹری اور نگرانی کا نظام وضع کرنے کی سفارش کی گئی، آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکہ کی مختلف ریاستیں بھی شامل ہیں۔سارہ احمد نے کہا کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین اور عمر کی پابندیاں متعارف کرا چکے ہیں، بین الاقوامی رجحانات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے مثر قانون سازی ناگزیر ہے۔