اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے سبب ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز PK-753 اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-754 منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے جمعہ کو بتایا کہ مشرقِ وسطی میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے نے ریاض کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔