ریاض، جدہ اور مدینہ عمان کیلیے پروازیں بحال

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ نے مشرق وسطیٰ کیلیے بیشتر پروازیں منسوخ کر دیں۔ریاض، جدہ اور مدینہ عمان کیلیے پروازیں بحال رہیں گی ،الجزیرہ کے مطابق ترکیہ نے ایران، عراق، اردن، شام اور لبنان کیلیے تمام پروازیں جمعہ تک معطل کر دیں جب کہ قطر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات کیلیے پروازیں منگل تک منسوخ کی گئی ہیں۔ریاض، جدہ اور مدینہ عمان کیلیے پروازیں بحال رہیں گی۔ترک ایئرلائنز اور پیگاسس کے طیارے تہران میں گراو?نڈ کر کے عملے کو واپس بلا لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قطر، بحرین اور یو اے ای میں موجود ترک عملہ محفوظ ہے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔