پی ٹی آئی کے4 کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے ریلیف مل گیا، 6ماہ قید کی سزا معطل

اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنوں کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسی، اعجاز اور محمد عیسی شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی