بلوچستان کے4، پنجاب 5،پختونخوا کے3اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو ، لاہور، ملتان، قصور میں بھی پولیو پایا گیا

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ملک کے 12اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پہلے سے متاثرہ 12 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1 )کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ریجنل ریفرنس لیب کی 12اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے۔ این ای او سی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 17سے 26 فروری کو لئے گئے تھے، بلوچستان 4 اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب کے 5، خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے جبکہ لاہور، ملتان، قصور، بہاولپور، ڈی جی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر، چارسدہ، صوابی، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ اور سبی کی سیوریج پولیو سے آلودہ نکلی ہے جبکہ ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان لوئر، شمالی وزیرستان کے سیمپلز پولیو سے پاک نکلے ہیں۔