اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصوب کو فون کیا، جس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماں نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی