اسرائیل کی جانب سے مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے
لوگوں کو تشدد، جنگ سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے: وزارتی کونسل اجلاس سے خطاب
مشہد(آئی این پی)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کر دیئے۔ای سی او کی وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کیے، دستخط شدہ چارٹر توانائی کے شعبے میں ای سی او کا ایک اہم اقدام ہے۔چارٹر کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید قابل تجدید صاف توانائی کے ذرائع کے لیے تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ایران کے شہر مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئینائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ وزرا کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے، اجلاس کی میزبانی اور مہمان نوازی کے لیے ایرانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم میں نئے عزم اور جذبے کی روح پھونکی ہے۔اسحق ڈار نے کہا وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام میں مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، اسرائیل نے خطے کی سلامتی اور سیکورٹی کو دا پر لگا دیا ہے، مشرق وسطی کے لوگوں کو تشدد، جنگ سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
ا