ابوظہبی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسرائیلی ہم منصب گیڈون سار سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ۔عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار کے ساتھ غزہ کی پٹی میں بگڑتے انسانی بحران اور جنگ بندی کے لیے ہونے والی کوششوں پر بات چیت کی۔