لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 6 تا 8 فروری کو ہونے والے بسنت فیسٹیول کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 12 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
ضابطہ اخلاق لاہور بھر کے تمام مقامات، عمارتوں اور چھتوں پر لاگو ہوگا۔زیرو ٹالرنس پالیسی: خطرناک دھات، کیمیائی اور نیلون ڈور کے استعمال پر پابندی، ہوائی فائرنگ اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے ساؤنڈ سسٹم پر پابندی۔ضلعی افسران اور پولیس کو چھتوں اور مقامات کے معائنے کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ غیر محفوظ جگہوں پر پتنگ بازی روکیں۔موٹر سائیکل سیفٹی: شہر میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز کی تنصیب لازمی ہوگی۔حساس مقامات: ایئرپورٹ اور دیگر حساس تنصیبات کے قریب پتنگ بازی ہرگز منع ہوگی۔
چھتوں کے مالکان کسی حادثے کی صورت میں ذاتی ذمہ دار ہوں گے۔ثقافتی تہوار کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ بسنت فیسٹیول محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔