ماحولیاتی تحفظ اولین ترجیح، صنعتی آلودگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی: مریم اورنگزیب

ماحولیاتی تحفظ اولین ترجیح، صنعتی آلودگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی: مریم اورنگزیب

پنجاب میں صاف اور شفاف ماحولیاتی نظام یقینی بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سخت اور مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق صنعتی و ماحولیاتی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف ایکشن:
زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
7 سے 11 جولائی تک کی گئی کارروائیوں میں:

36 غیر قانونی بھٹے مسمار
40 مقدمات درج
15 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے عائد
صنعتی یونٹس پر چھاپے:
787 صنعتی یونٹس کا معائنہ
28 یونٹس سیل
4 کے خلاف مقدمات درج
پلاسٹک بیگز اور گاڑیوں کی جانچ:
ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم تیزی سے جاری۔
5124 گاڑیوں کے ایگزاسٹ دھوئیں کا معائنہ
قانون شکن گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی۔
فیول کوالٹی چیکنگ:
24 پیٹرول پمپس کا معائنہ
45 فیول سیمپلز میں سے 6 غیر معیاری قرار
وزیراعلیٰ نے ای پی اے کو شفاف فیول فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
پانی کے ضیاع کے خلاف اقدامات:
61 سروس اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب
25 سروس اسٹیشنز سیل
29 کو نوٹسز جاری
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ:“ماحولیاتی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غیرقانونی بھٹے اور آلودگی پھیلانے والے ادارے برداشت نہیں ہوں گے۔"حکومت پنجاب ماحولیاتی بہتری، صاف ہوا، پانی کے تحفظ اور عوامی صحت کے لیے مربوط اور کڑے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔