برطانیہ: ہر شہری کو مصنوعی ذہانت کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

برطانیہ: ہر شہری کو مصنوعی ذہانت کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہر شہری کو مصنوعی ذہانت (AI) کے مؤثر استعمال اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کی تربیت فراہم کرے گی۔

تربیت ہر بالغ شہری کے لیے دستیاب ہوگی۔مختصر کورسز 20 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہوں گے اور کام کے مقامات پر AI ٹولز کے استعمال کی تربیت دیں گے۔تربیت کے بعد کارکنان معمول کے روزمرہ کاموں سے آزاد ہوں گے اور زیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی۔کورس مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل AI فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔ڈیپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق، اس اقدام کو بزنس ایکسپرٹ پینل اور ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہے۔