ٹرمپ نے بچوں کے کینسر ریسرچ کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی منظوری دے دی

ٹرمپ نے بچوں کے کینسر ریسرچ کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں میں کینسر کی تحقیق کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی۔

 اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو اس منصوبے کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا میں سترہ کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے تاہم حکومت "شٹ ڈاؤن" کی صورتحال سے بچنا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور اس بار بجٹ کی منظوری نہ ہونے کے باعث شٹ ڈاؤن کا خدشہ موجود ہے۔یہ اقدام کینسر ریسرچ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور بچوں میں مہلک بیماریوں کے علاج کے نئے راستے کھولنے کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔