بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن و تفسیر آج سے مکہ مکرمہ میں شروع

مکہ مکرمہ(آئی این پی )45ویں شاہ عبد العزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن اور تفسیر، آج (ہفتہ) کے روزسے مکہ مکرمہ میں شروع ہوگا،مقابلے میں ایک سو اٹھائیس ممالک کے حفاظ کرام شریک ہونگے۔تفصیل کے مطابق یہ مقابلہ دنیا کے سب سیباوقار بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں سے ایک ہے جو سالانہ بنیادوں پر سعودی وزرات برائے اسلامک امور  کی نگرانی میں مسجد الحرام میں منعقد کیا جاتا ہے۔سعودی وزیربرائے اسلامی امورشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے قرآنِ مجید اور اس کے خدمت گزاروں کی فراخ دلانہ سرپرستی پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔